ابنا: یاد رہے کہ امریکا اور روس کے وزرات خارجہ کے حکام، اسی ہفتے ہیگ میں ملاقات کرکے بحران شام پر تبادلہ خیال کرنے والے تھے تاہم امریکا نے اس اجلاس کو ملتوی کر دیا ہے۔روس کے خارجہ سیکریٹری گيناڈی گیتیلوف نے امریکا کے اس فیصلے پر افسوس ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مذاکرات، ایسی صورتحال میں کہ جب شام کے خلاف فوجی کاروائی کی بات چل رہی ہے، فائدہ مند ہو سکتی تھی۔امریکا نے اس نشست کو یہ کہتے ہوئے معطل کر دیا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کے موضوع پر تبادلہ خیال کے لئے اسے ابھی مزید وقت کی ضرورت ہے۔
.......
/169